قومی
مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں،ضیا اللہ لانگو
بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو نے ہرنائی زلزلے کے حوالے سے کہا ہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے ہرطرح کےتعاون کا وعدہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو اور چیئرمین این ڈی ایم اے کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ہرنائی زلزلے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس موقع پر کہا کہ میڈیکل ٹیمز، ادویات، ہیلی کاپٹر، نان فوڈ آئٹمز جلد ہرنائی بھیجے جائیں گے۔
وزیرداخلہ نے بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے، ہنگامی بنیادوں پرامدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنےکی تیاریاں مکمل ہیں۔
میر ضیاء اللّٰہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔