بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارتی فوج کا بے بنیاد پروپیگنڈا ان کی مایوسی کا مظہر ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ بھارتی فوج کا بے بنیاد پروپیگنڈا ان کی مایوسی کا مظہر ہے، بھارتی پروپیگنڈے کا مقصد بھارت کے اندرونی تنازعات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کانفرنس کو پاکستان کو غیرمستحکم کرنے اور مشکلوں سے حاصل امن و سلامتی کو خراب کرنےکے دشمن قوتوں کے عزائم پر بریفنگ دی گئی، فورم نے بھارتی فوج کے مکروہ پروپیگنڈے کا نوٹس لیا،کانفرنس میں پاکستان کی علاقائی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانےکا عزم کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کا بے بنیاد پروپیگنڈا ان کی مایوسی کا مظہر ہے، بھارتی پروپیگنڈےکا مقصد بھارت کے اندرونی تنازعات اور مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

کانفرنس میں افغانستان میں ابھرتی ہوئی انسانی اور سکیورٹی صورت حال پر بھی اظہار تشویش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے اتفاق کیا کہ افغانستان اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے بین الاقوامی برادری کا تعاون اور بامقصد رابطہ ضروری ہے۔

ا س موقع پر آرمی چیف نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں سمیت دیگر ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی مشقوں کو سراہا۔

اشتہار
Back to top button