قومی
آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب تعینات
آصف محمود جاہ کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آصف محمود جاہ کو 4 سال کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کیا گیا ہے۔
ان کی تعیناتی کا اطلاق عہدے کا چارج سنبھالنے کے روز سے ہو گا۔
آصف محمود جاہ گریڈ 21 کے ریٹائرڈ افسر ہیں، انہوں نے کچھ روز قبل ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
آصف محمود جاہ کسٹمز گروپ میں گریڈ 21 کے افسر تھے۔
واضح رہے کہ ان سے قبل مشتاق سکھیرا وفاقی ٹیکس محتسب تھے جن کی 4 سالہ مدت مکمل ہو چکی ہے۔