سپریم کورٹ آف پاکستان نے دہشتگردی کے الزام میں ہائی کورٹ سے سزا پانے والے ملزم کو باعزت طور پر بری کردیا۔
ملزم زبیر احمدکو 2014ء میں انسداد دہشت گردی عدالت قلات ڈویژن خضدار نے 8 بار سزائے موت سنائی تھی ملزم نے اس کے خلاف ہائی کورٹ بلوچستان میں اپیل دائر کی جس پر ہائی کورٹ بلوچستان نے دائرکردہ اپیل خارج کرتے ہوئے آٹھ بار پھانسی کی سزا برقرار رکھی۔
اس کے خلاف ملزم نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی تھی اور گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم زبیر احمد کو باعزت طور پر بری کردیا۔
ملزم کے کیس کی پیروی سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ میر نصیر احمد بنگلزئی کررہے تھے۔