بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

طالبان نے 4 اغوا کاروں کی لاشیں چوک پر لٹکا دیں

افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے مقابلے میں مارے گئے 4 اغوا کاروں کی لاشیں چوک پر لٹکا دیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اغوا کاروں نے تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کیا تھا جبکہ فورسز سے مقابلے میں چاروں اغوا کار مارے گئے۔

حکام نے بتایا کہ مقابلے میں تاجر اور اس کے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔

طالبان حکام کے مطابق مارے گئے اغوا کاروں کی لاشیں ہرات شہر کے مرکزی چوک پر لٹکائی گئیں تاکہ دیگر مجرم اور اغوا کار عبرت پکڑ سکیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کاروں نے تاجر اور اس کے بیٹے کو ہرات کے پی ڈی 12 کے علاقے سے پیٹرول پمپ کے باہر سے اغوا کیا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہرات میں اغوا کاری ایک بڑا مسئلہ ہے اور طالبان نے اغوا کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button