کھیل
وہاب ریاض نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350شکار مکمل کرلئے
ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وہاب ریاض کرکٹ کے اس مختصر دورانیے کے فارمیٹ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بولر ہیں۔
ان سے قبل نامور آل راؤنڈر سہیل تنویر بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں وہاب ریاض سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔