بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغانستان پر سے معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں،چین

چین نے افغانستان پر سے معاشی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کا افغانستان کی صورتحال پر ورچوئل اجلاس ہوا جس سے خطاب میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان پر سے معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں، افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس کا قومی اثاثہ ہیں اور ان زرمبادلہ کا تعلق افغان عوام سے ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کا افغان عوام کو ہی استعمال کرنا چاہیے، افغانستان پر سیاسی دباؤ کے لیے افغان زرمبادلہ ذخائر کو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

Back to top button