بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دیدیا

گزشتہ دو ماہ میں پارٹی قیادت نے ان کی تین مرتبہ تذلیل کی جس کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرچکے تھے،امریندر سنگھ

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے پارٹی سے اختلافات کی بنیاد پرعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ نے ہفتے کے روز اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دیا جس کی وجہ انہوں نے اپنی تذلیل کو قرار دیا۔

مستعفی ہونے کے بعد امریندر سنگھ نے کہا کہ وہ مستقبل میں سیاست کے لیے ساتھیوں سے صلاح مشورہ کررہے ہیں اور بہت جلد اس حوالے سے اعلان کریں گے جب کہ ان کے پاس ہمیشہ سے آپشنز رہے ہیں اور جب وقت آئے گا تو وہ ان آپشنز کو ضرور استعمال کریں گے تاہم وہ اب بھی کانگریس کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ میں پارٹی قیادت نے ان کی تین مرتبہ تذلیل کی جس کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کرچکے تھے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو پہلے ہی اطلاع دے دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریندر سنگھ نے اپنا استعفیٰ ہفتے کی شام کو گورنر پنجاب کے پاس جمع کرایا جب کہ ان کے ساتھ ان کے کونسل منسٹرز نے بھی استعفیٰ پیش کیا۔

Back to top button