بین الاقوامی
برطانوی وزیراعظم نے کابینہ میں اکھا پچھاڑ کردی،وزیر خارجہ بھی تبدیل
ڈومینک راب کی جگہ لِز ٹرس کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے،اس سے قبل وہ وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارےکے مطابق وزیر خارجہ ڈومینک راب سے وزارت خارجہ لےکر انہیں وزیر برائے انصاف اور نائب وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔
ڈومینک راب کی جگہ لِز ٹرس کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے،اس سے قبل وہ وزیر تجارت کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تعلیم کے وزیرگیوِن ولیمسن ، وزیر انصاف رابرٹ بکلینڈ اور ہاؤسنگ کے وزیر رابرٹ جینرک کو کابینہ سے فارغ کردیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس آفس کے مطابق وزیر داخلہ پریتی پٹیل اور وزیر خزانہ رشی سونک اپنے عہدوں پر ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔