بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چین کے نائب وزیراعظم لیفینگ اسلام آباد پہنچ گئے

چین کے صدرشی جن پنگ کے خصوصی نمائندے اورنائب وزیراعظم ہی لیفینگ 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثنا اللہ نے چینی نائب وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ چینی وفد میں نائب وزیراعظم کے ہمراہ 4 وزرا بھی شامل ہیں۔

چینی نائب وزیراعظم کی باقاعدہ مصروفیات کل سے شروع ہوں گی اور وہ آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پرہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔تقریب میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو ایوارڈ دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے  عمران حکومت چین کیساتھ سی پیک معاہدے کو آخری وقت تک نبھائے گی، شیخ رشید
Back to top button