علاقائی
موسلادھار بارش سے راول ڈیم بھر گیا،سپیل ویز کھول دیئے گئے
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے پر ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔
ایس ڈی او کے مطابق ڈیم کے اسپل ویز کچھ گھنٹے کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی بھی جمع ہوگیا تھا جس سے سڑکیں تالاب اور گلیاں ندیاں بن گئی تھیں جبکہ راولپنڈی میں بھی تیز بارش سے نالہ لئی میں گوال منڈی کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی۔