بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

کورونا نے پاکستان میں مزید 84 جانیں لے لیں

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 497 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 94 ہزار 198 تک جاپہنچے ہیں۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کر گئے اور 4062 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 63 ہزار 161 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4062 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.43فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 497 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 94 ہزار 198 تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4136 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 76 ہزار 112 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91589 ہے۔

Back to top button