سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9دہشتگرد گرفتار،بھاری اسلحہ برآمد

کوہاٹ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ سی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے  مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشتگرد ی کے ایس پی کوہاٹ ریجن کے مطابق کارروائی ضلع ہنگو کے رحمت شاہ بانڈہ مہاجر کیمپ میں کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ 9 گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، آر پی جی، دستی بم سمیت دیگر گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے اس واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

↑
Exit mobile version