قومی
شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو سپاہی شہید
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی (دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد) کے دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے جن میں سپاہی ضیا اکرم اور سپاہی مصور خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے واقعے کے فوری بعد دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔