تجارت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،100انڈیکس میں کمی
آج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 376 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ شیئرز بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 11 ارب روپے میں طے ہوئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کی مناسبت سے منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
حصص بازار میں پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 188 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 729 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
آج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 376 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ شیئرز بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 11 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 218 ارب روپے ہے۔