بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پاکستان میں کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں 3438 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار 319 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92367 ہے۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے اور 3613 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 131 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3613 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 57 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.32فیصد رہی۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3438 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار 319 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 92367 ہے۔

Back to top button