
علاقائی
گورکھ ہل سٹیشن کار حادثہ،مرنے والوں کی تعداد 5ہو گئی
دادو کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر سیاحوں کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی، 2 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
گورکھ ہل اسٹیشن کھاول لک کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 4 سیاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔