بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کوئٹہ میں دھاکہ، تین افراد جاں بحق

کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکا خودکش تھا تاہم کسی بھی تنظیم کی جانب سے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گٗئی ہے۔

Back to top button