بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عطا اللہ مینگل کی نماز جنازہ آج خضدار میں ادا کی جائیگی

سردار عطاء اللّٰہ مینگل نے جنرل ضیاء الحق کے دور میں جلاوطنی اختیار کی تھی جبکہ ایوب خان اور بھٹو کے ادوار میں وہ جیل میں رہے۔ ان کی وفات سے بلوچستان کی سیاست کا اہم باب بند ہوگیا۔

بزرگ سیاست دان سردار عطاء اللّٰہ مینگل کی نمازِ جنازہ آج بلوچستان کے ضلع خضدار میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مرحوم کو وڈھ کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

سردار عطاء اللّٰہ مینگل جمعرات کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔  92 سالہ عطاء اللّٰہ مینگل یکم مئی 1972ء کو بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ بنے۔

سردار عطاء اللّٰہ مینگل نے جنرل ضیاء الحق کے دور میں جلاوطنی اختیار کی تھی جبکہ ایوب خان اور بھٹو کے ادوار میں وہ جیل میں رہے۔ ان کی وفات سے بلوچستان کی سیاست کا اہم باب بند ہوگیا۔

اشتہار
Back to top button