بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

رونالڈو کو ساڑھے چار ارب روپے تنخواہ ملے گی

رونالڈو کے ساتھ معاہدے پر عبوری اتفاق ہوگیا ہے جبکہ باقی معاملات ویزا، میڈیکل اور پرسنل ٹرمز سےمشروط ہیں۔

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کے بعد معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ سے رونالڈو کا معاہدہ 2 سال کے لیے طے ہوا ہے اور رونالڈو کو ساڑھے چار ارب روپے تنخواہ ملے گی۔

واضح رہے کہ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آرہے ہیں۔

پینالٹیز مس کرنے والے انگلش فٹبالرز سے بدسلوکی

رونالڈو کے ساتھ معاہدے پر عبوری اتفاق ہوگیا ہے جبکہ باقی معاملات ویزا، میڈیکل اور پرسنل ٹرمز سےمشروط ہیں۔

36سالہ رونالڈو کی یووینٹس سے جانے کی خبریں پچھلے کئی ہفتوں سے گردش کررہی تھیں۔ اُن کا اطالوی کلب یووینٹس سے معاہدہ اگلے برس موسم گرما تک تھا۔

اس سے قبل یووینٹس کے منیجر نے بھی تصدیق کی تھی کہ رونالڈو کلب سے مزید نہیں کھیل سکتے، یہی وجہ ہے کہ رونالڈو کو سیری اے میں ایمپولی کے خلاف میچ سے ڈراپ کردیاگیا ہے۔

اشتہار
Back to top button