بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک افغان سرحد پر سکیورٹی ہائی الرٹ

پاک افغان بارڈر پر آنے جانے والوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ باب دوستی سے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معمول کےمطابق جاری ہیں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکوں کےبعد پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ۔

لیویز حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر پر آنے جانے والوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے جبکہ باب دوستی سے پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معمول کےمطابق جاری ہیں۔

حکام نے بتایا کہ افغانستان میں حالات کے پیش نظر سرحد پر سیکیورٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اندورن ملک جانے والی قومی شاہراہ کی چیک پوسٹوں پر بھی سخت چیکنگ جاری ہے۔

اشتہار
Back to top button