بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

یو ایس ایس آر کی شکست سے سبق سیکھ چکے ہیں،پیوٹن

چین نے طالبان کے کنٹرول سنبھالنے سے قبل افغانستان میں رہنے والی غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کردیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس افغانستان میں اپنی فوج تعینات نہیں کرے گا۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یو ایس ایس آر کی شکست سے سبق سیکھ چکے ہیں۔

ادھر چین نے طالبان کے کنٹرول سنبھالنے سے قبل افغانستان میں رہنے والی غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں چینی سفیر نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت غیر ملکی افواج کا احتساب کیا جانا چاہیے۔

Back to top button