بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹریننگ کیمپ، پریکٹس میچ میں پاکستان گرینز کی جیت

امام الحق نے 69 رنز اسکور کیے، افتخار احمد نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے 57 رنز بنائے

پاکستان وائٹ بال پری سیزن ٹریننگ کیمپ میں کھیلے جانے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان وائٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے 48 ویں اوور میں 272 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

عماد وسیم اور روحیل نذیر نے 60، 60 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ خوشدل شاہ بھی 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ارشد اقبال، رضا علی ڈار اور فخر زمان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان گرینز نے 45 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

امام الحق نے 69 رنز اسکور کیے، افتخار احمد نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے 57 رنز بنائے۔

وائٹس کے خوشدل شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

Back to top button