بین الاقوامی
یوکرائن کا طیارہ افغانستان میں اغوا
یوکرین کا ہوائی جہاز افغانستان میں ہائی جیک کرلیا گیا ،طیارہ مسافروں کو نکالنے کیلئے کابل پہنچا تھا ۔
نائب وزیر یوکرین کے مطابق مسلح ہائی جیکرز اتوار کو طیارہ کابل سے ایران لے گئے، جبکہ ہائی جیک کیے گئے طیارے میں یوکرین کے باشندوں کے بجائے دوسرے افراد سوار ہیں۔
روسی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے نائب وزیر نے یہ نہیں بتایا کہ طیارہ اب کس حالت میں ہے۔