علاقائی
یوم عاشور پر راولپنڈی کے کن کن علاقوں میں موبائل سروس بند رہیگی؟
جمعرات، 19 اگست 2021 دس محرم الحرام کو درج ذیل علاقوں میں موبائل فون سروس صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک معطل رکھی جائے گی۔
موبائل فون سروس بند کیے جانے والے علاقوں میں فیض آباد، حمزہ کیمپ، سید پور روڈ، پنڈوڑا، اصغر مال روڈ، پیرودھائی، جنرل بس اسٹینڈ، سٹی صدر روڈ، کشمیری بازار، اقبال روڈ، لیاقت روڈ، راجہ بازار، ڈنگی کھوئی چوک، کلاں بازار، غزنوی روڈ، جامعہ مسجد روڈ، بنی چوک، کمرشل مارکیٹ، نیو ٹاؤن، مری روڈ، کمیٹی چوک، ڈھوک رتہ، رتہ امرال، صادق آباد، وارث خان روڈ، چاہ سلطان، گلاس فیکٹری چوک، ظفرالحق چوک، شاہین چوک، ٹرانسفارمر چوک، اور ٹیکسلا سٹی کے کچھ علاقے شامل ہیں۔