قومی
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
ڈیوٹی جج وجوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت نےملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں30 اگست تک توسیع کی
نورمقدم قتل کیس کےمرکزی ملزم ظاہرجعفرکےجوڈیشل ریمانڈمیں 30اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔
آج ملزم کوجیل سے بخشی خانےلایا گیا، روبکار عدالت میں جمع کروائی گئی اور روبکار کے ذریعےحاضری لگائی گئی۔
ڈیوٹی جج وجوڈیشل مجسٹریٹ ثاقب جواد کی عدالت نےملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 20 جولائی کی رات ملزم ظاہر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جہاں نور کے والدین کے مطابق ملزم نے تیز دھار آلے سے نور کا قتل کیا اور سر جسم سے الگ کیا تھا۔
مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 26سال ہے اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلہ سے قتل کیا، پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔