بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کا قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اجلاس میں ملکی وفاقی وزرا اور عکسری حکام شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی بدلتی صورتحال پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کونسل کا اجلاس کل ہونے کا امکان ہے جس میں افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی وفاقی وزرا اور عکسری حکام شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیشقدمی جاری ہے جبکہ اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ طالبان دارالحکومت کابل میں داخل ہوگئے ہیں اور انہوں نے صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

اشتہار
Back to top button