بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی دورہ قازقستان، اہم ملاقاتیں

پاکستان دو طرفہ فوجی تعلقات کو قازقستان کے ساتھ فوجی تعاون تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے  قازقستان میں قازقستان کے وزیر اعظم عسکر مامین سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ، چیئرمین جے سی ایس سی جو قازقستان کے سرکاری دورے پر ہیں نے وزیر دفاع ، نائب وزیر صنعت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور قازقستان مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران ، دونوں فریقوں نے دلچسپی کے مختلف شعبوں ، دوطرفہ تعاون بشمول سلامتی ، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول خاص طور پر افغانستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان دو طرفہ فوجی تعلقات کو قازقستان کے ساتھ فوجی تعاون تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔

Back to top button