بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک ۔ افغان سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی گئی

ایک ہفتے سے زائد معطل رہنے والی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغانستان سے سامان کی درآمدات اور برآمدات دوبارہ شروع ہوگئی

 رپورٹ کے مطابق سرحدی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ تین روز قبل پاکستان اور طالبان حکام کے اجلاس کے دوران کیا گیا، طالبان افغانستان کے سرحدی ضلع اسپن بولدک میں انتظامی معاملات دیکھ رہے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ ماہ قبضہ کیا تھا۔

تاہم مذاکرات کے باوجود اگلے روز سرحد نہیں کھولی گئی کیونکہ طالبان کا مطالبہ تھا کہ جو افغان شہری ویش سے چمن میں داخل ہونا چاہتے ہیں انہیں بغیر ویزا اور دستاویزات کے داخلے کی اجازت ہونی چاہیے، جبکہ پاکستانی سرحدی انتظامیہ نے متعلقہ دستاویزات کے بغیر ان لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

دونوں فریقین کے درمیان جمعہ کے ایک بار بھر بات چیت ہوئی اور سرحد کھول دی گئی جس کے بعد ایک ہفتے سے زائد معطل رہنے والی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغانستان سے سامان کی درآمدات اور برآمدات دوبارہ شروع ہوگئی، سرحد بند ہونے سے دونوں اطراف کے تاجروں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

طالبان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد چمن میں گزشتہ ہفتہ گروپ کی جانب سے بند کی جانے والی پاک ۔ افغان سرحدی گزرگاہ دوبارہ کھول دی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق سرحدی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ تین روز قبل پاکستان اور طالبان حکام کے اجلاس کے دوران کیا گیا، طالبان افغانستان کے سرحدی ضلع اسپن بولدک میں انتظامی معاملات دیکھ رہے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ ماہ قبضہ کیا تھا۔

تاہم مذاکرات کے باوجود اگلے روز سرحد نہیں کھولی گئی کیونکہ طالبان کا مطالبہ تھا کہ جو افغان شہری ویش سے چمن میں داخل ہونا چاہتے ہیں انہیں بغیر ویزا اور دستاویزات کے داخلے کی اجازت ہونی چاہیے، جبکہ پاکستانی سرحدی انتظامیہ نے متعلقہ دستاویزات کے بغیر ان لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

دونوں فریقین کے درمیان جمعہ کے ایک بار بھر بات چیت ہوئی اور سرحد کھول دی گئی جس کے بعد ایک ہفتے سے زائد معطل رہنے والی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغانستان سے سامان کی درآمدات اور برآمدات دوبارہ شروع ہوگئی، سرحد بند ہونے سے دونوں اطراف کے تاجروں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

Back to top button