کے پی ایل، محمد حفیظ کی سنچری رائیگاں،میرپور رائلز کی شاندار فتح
راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز اور اوورسیز واریئرز پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں، میرپور رائلز کی آمد کے ساتھ ہی اگلے مرحلے کی ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔
کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے بڑے میچ میں میرپور رائلز نے مظفر آباد ٹائیگرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
ایونٹ کے ہائی اسکورنگ میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم 228 رنز کے بڑے ہدف کے دفاع میں ناکام رہی۔
میرپور رائلز نے 19 اعشاریہ 4 اوور میں 5 وکٹ پر 231 رنز بناکر فتح اپنے نام کرلی اور ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں داخل ہوگئی۔
میچ میں شکست سے مظفرآبا د ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ کی 110 رنز کی شاندار اننگز اور ذیشان اشرف کے قیمتی 49 رنز ضائع ہوگئے۔
میرپور رائلز کی طرف سے میچ میں خوشدل شاہ نے 22 گیندوں پر 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
میرپور رائلز کے کپتان شعیب ملک 46 اور محمد اخلاق 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز اور اوورسیز واریئرز پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہیں، میرپور رائلز کی آمد کے ساتھ ہی اگلے مرحلے کی ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔
کے پی ایل کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔