بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اسلامی باتیں ہو رہی ہیں، آپ نے کس کا نام لے لیا،فردوس عاشق سے متعلق سوال پر پرویز الہیٰ کا جواب

فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے کا معاملہ اسپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی تک پہنچ گیا، تاہم انہوں نے اس کا جواب ہنسی میں ٹال دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے سے متعلق پریس کانفرنس کے دوران چوہدری پرویز الہٰی سے جب فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسلامی باتیں ہو رہی ہیں کس کا نام لے لیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ وہ حکومت سے ناراض نہیں ہیں، ہم اتحادی ہیں۔

اشتہار
Back to top button