بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فردوس عاشق اعوان نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے بھی استعفیٰ طلب کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائیڈ کردیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے فردوس عاشق اعوان کا استعفیٰ منظورکرلیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی تھی اور عون چوہدری کے بیان کا جواب دیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے بھی استعفیٰ طلب کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائیڈ کردیا گیا ہے۔

اشتہار
Back to top button