نذیر چوہان کی درخواستِ ضمانت خارج

ذیر چوہان کے خلاف مقدمہ شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے درج کیا تھا اور وہ 14 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی درخواستِ ضمانت خارج کردی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست ضمانت کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ شہزاد اکبر کی مدعیت میں ایف آئی اے نے درج کیا تھا اور وہ 14 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نذیر چوہان نے ٹیفلیفونک رابطے میں وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر سے ان کے خلاف متنازع بیان پر معذرت کی تھی۔

Exit mobile version