بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گھر میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پنجاب کے شہر گجرات میں گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا جس مکان میں ہوا اس کے نیچے دکان تھی، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس سلینڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔

دوسری جانب دھماکے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔

Back to top button