بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مسافر گاڑی کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

گاڑی کھائی میں گِرنے کے حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

صوبۂ سندھ کے ساحلی علاقے ضلع بدین میں مسافر گاڑی کھائی میں جا گِری۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بدين حیدر آباد روڈ پر پیش آیا جہاں ایک مسافر گاڑی کھائی میں جاگِری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گاڑی کھائی میں گِرنے کے حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button