تجارت
بازار حصص میں کاروباری ہفتے کے آخری دن مندی کا رجحان
شیئر بازار میں آج 39 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 13 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے آخری دن مندی کا رجحان رہا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100انڈیکس 257 پوائنٹس کی کمی سے 47055 پر بند ہوا۔
شیئر بازار میں آج 39 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 13 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے کم ہوکر 8242 ارب روپے ہے۔