بین الاقوامی
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، امریکا نے بھارت کو وارننگ دیدی
دورہ بھارت پر گئے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مودی حکومت کو متنبع کیا کہ وہ جمہوریت کو کمزور کرنے سے باز رہیں
امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کوخبردار کردیا۔دورہ بھارت پر گئے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مودی حکومت کو متنبع کیا کہ وہ جمہوریت کو کمزور کرنے سے باز رہیں۔
بلنکن نے بھارتی سول سوسائٹی کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت پر انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں۔
جرمن اخبار ڈوئچے ویلے نے لکھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بھارت کو وارننگ ایسے موقع پر دی جب بھارتی حکومت اپنی مسلم اقلیت کے خلاف سرگرم ہے اور انہیں دبانے پر اسے شدید عالمی تنقید کا سامنا ہے۔