بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سعودی عرب میں کورونا کے مزید 1247کیسز،11اموات

سعودی عرب میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 141 ہوگئی ہے

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1247 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 11 افراد انتقال کرگئے۔۔

ریاض سے سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق نئے کیسز کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 15 ہزار 693 ہوگئی۔ 

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 11 افراد انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سےجاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 141 ہوگئی ہے۔ 

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1160 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 810 ہوگئی ہے۔

اشتہار
Back to top button