بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

میو ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی

آگ آرتھو وارڈ کے ایکسرے روم میں لگی جس سے ایکسرے روم کی مشین اور کمرے کو نقصان پہنچا

لاہور کے میو اسپتال میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے مریض اندر ہی پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے میو اسپتال کے آرتھو وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وارڈ میں موجود مریض پھنس گئے۔

ایم ایس میو اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مریضوں کو دوسرے وارڈ سے باہر نکالا جا رہا ہے۔ وارڈ میں پھنسے مریضوں کو نکالنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ آرتھو وارڈ کے ایکسرے روم میں لگی جس سے ایکسرے روم کی مشین اور کمرے کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کے واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بُجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیے  مقبول شاعر شہزاد نیئر کی صدارت میں مشاعرے کا انعقاد
Back to top button