بین الاقوامی
عراق نے پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا
عراقی شہر نجف سے کراچی کے لیے ’فلائی بغداد‘ کی پہلی پرواز کراچی ایئر پورٹ پر اتر گئی
پاکستان کے شہری ہوا بازی کے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہےکہ عراقی ایئر لائن ’فلائی بغداد‘ نے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔
پی آئی اے کی 3پروازیں عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق عراقی شہر نجف سے کراچی کے لیے ’فلائی بغداد‘ کی پہلی پرواز کراچی ایئر پورٹ پر اتر گئی۔
پاکستان کے شہری ہوا بازی کے ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلائی بغداد نجف اور بغداد سے کراچی کے لیے پروازیں چلائے گی۔