بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ذلفی بخاری کا کمشنر راولپنڈی کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

قانونی نوٹس میں کمشنر راولپنڈی سے ذلفی بخاری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے


وزیر ا‏عظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کو ایک ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

ذلفی بخاری کے نوٹس کے مطابق رپورٹ میں ذلفی بخاری کو غلط ملوث کرکے شہرت کو نقصان پہنچایا گیا لہٰذا کمشنر اپنی رپورٹ میں لگائے گئے ہتک آمیز بیان کو واپس لیں۔

قانونی نوٹس میں کمشنر راولپنڈی سے ذلفی بخاری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نوٹس کی وصولی کے 14دن کے اندر اس پر عمل کیا جائے بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانے کی کارروائی کی جائے گی۔

قانونی نوٹس کے مطابق رپورٹ میں بغیر ثبوت ذلفی بخاری پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا۔

خیال رہے کہ رنگ روڈ منصوبے پر کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے رپورٹ تیار کی تھی جبکہ انکوائری کمیٹی کے دو ممبران نے رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اس رپورٹ کے بعد ذلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اشتہار
Back to top button