بین الاقوامی
آگ لگنے کے سبب 50 ہزار مرغیاں ہلاک
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو پولٹری فارمز میں سے اٹھتے دھوئیں کے آسمان پر بادل بن گئے ہیں
مشرقی ملک یارکشائر میں مرغی کے دو گوداموں میں آگ لگنے کے سبب تقریباً 50 ہزار مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ جمعے کے روز مشرقی یارکشائر میں مرغیوں کے گودام میں آگ کے شعلے اُٹھنے کے سبب دو پولٹری فارمز میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 50 ہزار سے زائد مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔
مرغیوں کے گوداموں میں لگی آگ کو ریسکیو کرنے والی ٹیم کے مطابق پولٹری فارمز میں آگ حادثاتی طور پر جمعے کے روز بھرکی تھی جسے ہفتے کی دو پہر تک 45 فائر فائٹرز کی مدد سے بجھا دیا گیا تھا۔
پولٹری فارمز میں لگی آگ کی ڈرون ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کافی وائرل ہوئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو پولٹری فارمز میں سے اٹھتے دھوئیں کے آسمان پر بادل بن گئے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں آگ بجاھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔