کشمیر پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل
پلاٹینم کیٹیگری میں باغ اسٹالینز میں شان مسعود، کوٹلی لائنز میں کامران اکمل، مظفرآباد ٹائیگرز میں سہیل تنویر، میرپور رائلز میں شرجیل خان، اوورسیز وارئیرز میں حیدر علی اور راولا کوٹ ہاکس میں محمد حسنین شامل
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی ہے، پاکستان کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ اوورسیز کٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز، انگلینڈ کے فل ماسٹرڈ، اویس شاہ، میٹ پریئیر، مونٹی پنیسر اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان منتخب ہوگئے، کشمیر پریمئر لیگ جیو سوپر سے براہ راست نشر کی جائے گی۔اسلام آباد میں ہونے والی کے پی ایل ڈرافٹنگ میں 6 فرنچائزز کے مالکان، کوچز اور کپتانوں نے حصہ لیا۔
انھوں نے اپنی ٹیموں کے لیے بہترین پلئیرز کا چناؤ کیا، اوورسیز کیٹیگری میں اوورسیز وارئیر نے جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز کو منتخب کیا، باغ اسٹالینز نے انگلینڈ کے فل ماسٹرڈ، میرپور رائلز نے انگلینڈ کے اویس شاہ، راولا کوٹ ہاکس میں میٹ پریئیر، مظفرآباد ٹائیگرز میں سری لنکا کے تلکارتنے دلشان اور کوٹلی لائنز میں انگلینڈ کے مونٹی پنیسر شامل ہیں۔
کے پی ایل کی پلاٹینم کیٹیگری میں باغ اسٹالینز میں شان مسعود، کوٹلی لائنز میں کامران اکمل، مظفرآباد ٹائیگرز میں سہیل تنویر، میرپور رائلز میں شرجیل خان، اوورسیز وارئیرز میں حیدر علی اور راولا کوٹ ہاکس میں محمد حسنین شامل ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں مظفرآباد ٹائیگرز نے صہیب مقصود اور محمد وسیم، کوٹلی لائنز نے آصف علی اور عثمان قادر، باغ اسٹالینز نے افتخار احمد اور عمید آصف، میرپور رائلز نے خوشدل شاہ اور محمد عرفان کو منتخب کرلیا، راولاکٹ ہاکس نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں حسین طلعت اور احمد شہزاد، اوورسیز واریئرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری کے لیے اعظم خان اور سہیل خان کا انتخاب کیا۔
گولڈ کیٹیگری میں میرپور رائلز نے کشمیری پلیئر سلمان ارشاد اور عماد بٹ، راولا کوٹ ہاکس نے دانش عزیز اور وقاص مقصود، مظفرآباد ٹائیگرز نے ارشد اقبال اور ذیشان اشرف، باغ اسٹالینز نے روحیل نذیر اور محمد الیاس، اوورسیز واریئرز نے موسٰی خان اور حارث سہیل، کوٹلی لائنز نے عمران خان سینیئر اور عاکف جاوید کو چنا۔
سلور کیٹیگری میں راولا کوٹ ہاکس نے ظفر گوہر، کوٹلی لائنز نے خالد عثمان، مظفرآباد ٹائیگرز نے سہیل اختر، اوورسیز واریئرز نے قاسم اکرم، باغ اسٹالینز نے محمد عمران جونیئر، میرپور رائلز نے مختار احمد کو منتخب کیا۔کشمیر پریمیئر لیگ 6 اگست سے 16 اگست تک مظفرآباد میں کھلی جائے گی۔