بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ٹک ٹاک کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ،فواد چوہدری

پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹیو ازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہا ہے

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کل سے ٹک ٹاک کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹیو ازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہا ہے۔

Back to top button