بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سابق صدر کو توہین عدالت پر 15 ماہ قید کی سزا

اس طرح کی نافرمانی، سرکشی غیر قانونی ہے، سزا دینے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں بچا،جج

جنوبی افریقہ کی اعلیٰ ترین عدالت کی جانب سے سابق صدر جیکب زوما کو توہین عدالت پر پندرہ ماہ قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زو ما کو بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار پر سزا سنائی گئی۔

جج کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نافرمانی، سرکشی غیر قانونی ہے، سزا دینے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں بچا، سابق صدر زوما کو نافرمانی پر سزا دینے سے قانون کی حکمرانی، انصاف کا واضح پیغام جائے گا، جیکب زوما 5 دن کے اندر خود کو قانون کے حوالےکردیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جیکب زوما پر عائد الزامات پر انکوائری کمیشن کی سربراہی ڈپٹی چیف جسٹس کر رہے ہیں۔

جیکب زوما پر تقریباً پانچ بلین ڈالر مالیت کی بدعنوانی اور فراڈ کے 16 الزامات عائد ہیں۔

Back to top button