صحت
فائزر ویکسین 26 جولائی تک بیرون ملک سفر کرنے والوں کو لگے گی،حکومت پنجاب
فائزر ویکسین لگوانے کے خواہشمند بیرون ملک جانے والے افراد کو اپنے ساتھ ویکسین سینٹر ویزہ، کنفرم ٹکٹ اور پاسپورٹ لانا لازمی ہوگا
محکمہ صحت پنجاب نے کورونا سے تحفظ فراہم کرتی فائزر ویکسین لگوانے والوں کےلیے پالیسی جاری کردی۔
محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فائزر 26 جولائی تک بیرون ملک سفر کرنے والوں کو لگائی جائے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دل، گردے، جگر اورسانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین لگےگی۔
فائزر ویکسین لگوانے کے خواہشمند بیرون ملک جانے والے افراد کو اپنے ساتھ ویکسین سینٹر ویزہ، کنفرم ٹکٹ اور پاسپورٹ لانا لازمی ہوگا۔