قومی
وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں ہوئے جوہر ٹاون دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔
انہوں نے دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔واضح رہے کہ آج جوہرٹاون میں ہوئے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں، ایم ایس جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال لائیگئے افراد بال بیئرنگ سے زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے مقام پر بارودی مواد ایک گاڑی میں لایا گیا، سی ٹی ڈی حکام شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔