بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا ملا جلا رجحان

ازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس آج 222 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 25 پوائنٹس کم ہو کر 47 ہزار 987 پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو سرمایہ کاری کا ملا جلا رجحان رہا، تاہم شیئرز بازار میں آج رواں ماہ جون کا کم ترین کاروبار ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا رجحان رہا، بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس آج 222 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 25 پوائنٹس کم ہو کر 47 ہزار 987 پر بند ہوا ہے۔

شیئرز بازار میں آج 61 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جو 20 مئی کے بعد مارکیٹ کا کم ترین کاروباری حجم ہے۔

حصص بازار کے کاروبار کی مالیت 15 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔ جبکہ مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 351 ارب روپے ہوگئی ہے۔

اشتہار
Back to top button