بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

حوثیوں کی سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام،ڈرونز تباہ کردیئے گئے

حوثیوں نے جنوبی علاقے کی شہری آبادی اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایک کے بعد ایک 7 ڈرون داغے۔ترجمان اتحاد افواج


سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 7 بارودی ڈرون تباہ کردیئے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے آج ہفتہ کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

اس حوالے سے اتحادی افواج کے ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں نے جنوبی علاقے کی شہری آبادی اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایک کے بعد ایک 7 ڈرون داغے۔

ترجمان کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرونز کو فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔

اشتہار
Back to top button