بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

معروف ریسلر کرٹ اینگل پاکستان آنے کیلئے تیار

ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم ریسلر کرٹ اینگل پاکستان آنے کیلئے رضا مند ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے 52 سالہ ہال آف فیم ریسلر کرٹ اینگل آئندہ سال کراچی میں ہونے والی چمپئن شپ میں حصہ لیں گے، کرٹ اینگل ڈبلیو ڈبلیو ای کے کئی بڑے ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔کرٹ اینگل نے رنگ میں کئی معروف ریسلرز کو شکست دی جن میں جان سینا، بیرن کوربن، ٹرپل ایچ، دی ایج ودیگر شامل ہیں، وہ متعدد مرتبہ یونائیٹڈ سٹیٹس چیمپئن بھی رہے۔کرٹ اینگل گزشتہ دنوں اپنے بیٹے کے ہمراہ بھی رنگ میں اترے تھے اور انہوں نے اس میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک میں ریسلنگ کے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسلر رے میسٹریو، کرس ماسٹرز، ٹونی آئرن، مائیک ڈی، اینجل بلائک، ارکاس بادشاہ خان سمیت دیگر نے شرکت کی تھی۔قبل ازیں 2017 میں بھی پاکستان میں ریسلنگ کے مقابلے ہوئے تھے جن میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق بین البراعظمی چیمپئنز کالیٹو اور ویڈ بیرٹ نے شرکت کی تھی۔ کارلیٹو نے 2004 میں امریکی چمپئن شپ کے اپنے پہلے ہی مقابلے میں جان سینا کو شکست دی تھی۔

اشتہار
Back to top button